سُپر بک اکیڈمی
سنڈے سکول کے لیے سُپر بک کا اردو نصاب
سُپر بک دیکھیں
سپر بک کلب کیا ہے؟
کچھ سوالات جو سپر بک کلب کے متعلق ہمارے ذہن میں آتے ہیں
سپر بک کلب کیا ہے؟
سپر بک کلب جس میں بچوں کے لیے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
سپر بک کہاں سے ہم تک پہنچی؟
سپر بک پرجوش لطف اندوز ہونے والی سیریز ہے۔ اسے پہلی بار 1981 میں بچوں کی منسٹری میں جاپان میں تخلیق کیا گیا۔ سپر بک 43 زبانوں میں 106 ممالک میں موجود ہے اور اب اردو زبان میں پاکستان میں بھی موجود ہے۔
سپر بک کی رویا کیا ہے؟
کلام کی سچائیوں کو اور کرداروں کو بچوں میں منتقل کرنا ہے۔
سپر بک کلب کے ممبر بننے سے آپ کیا حاصل کر سکتے ہیں؟
اس کلب میں آپ کے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بہت کچھ ہے جس سے ان کی دلچسپی بائبل کی سچائیوں کو جاننے میں بڑھے گی۔ اس کلب میں ان کے لیے مختلف انعامات اور بہت سی دلچسپ چیزیں موجود ہیں۔
سپر بک کلب کے کتنے سیزن اب تک موجود ہیں؟
اب تک سپر بک کے تین سیزن موجود ہیں۔
سُپر بک کی تاریخ اور رویا
اب پاکستان میں بھی سُپر بک ہماری اپنی زبان میں موجود ہے۔ میڈیا ڈویلپمنٹ نیٹ ورک ٹرسٹ (ایم ڈی این ٹی) سی بی این کے تعاون سے اس مواد کو اردو میں بچوں تک پہنچا رہا ہے تاکہ بچوں کو مسیح کے مضبوط شاگرد بنایا جا سکے۔
سُپر بک کی اصل کامیابی بائبل مقدس کی کہانیوں سے آئی، کیونکہ بائبل مقدس کی کہانیاں سچی اور بہت طاقتور ہیں۔
اس مواد کو پاکستان میں متعارف کروانے کا مقصد
ہم بچوں کی زندگیوں کو بائبل کی سچائیوں کے مطابق تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور اس بات کے خواہش مند ہیں کہ ان کی زندگیاں دنیا میں مثبت تبدیلی لانے کا باعث بنیں۔
اِس نصاب میں آپ کے لیے کیا کچھ ہوگا؟
سُپر بک کا اردو نصاب
سُپر بک نصاب کے ذریعے بائبل کی سچائیوں کو تلاش کریں جو روزمرہ زندگی میں استعمال کی جا سکتی ہیں۔
- اساتذہ پیدائش سے مکاشفہ تک خدا کے منصوبہ کے بارے میں سکھا سکیں گے۔
- کلاس کے فارمیٹ اپنانے اور عمر کے مطابق چھوٹے بڑے گروپ بنانے کے لیے مکمل رہنمائی۔
- کلاس کے وقت کے مطابق سرگرمیاں اپنی مرضی سے ترتیب دینے کی رہنمائی۔
- ویڈیوز اور اسباق کلاس کو انٹرایکٹو بنانے میں اساتذہ کی مدد کرتے ہیں۔
- بائبل کو انفرادی کہانیوں کے طور پر یا موضوعات کے سلسلے کے طور پر سکھائیں۔
- سنڈے سکول، وی بی ایس اور کمیونٹی آؤٹ ریچ کے لیے آسانی سے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔
- کھیل، دستکاری اور سرگرمیاں ہر طرح سے سیکھنے والے بچوں کے لیے۔
سُپر بک کے اردو نصاب میں کیا کچھ شامل ہو گا
ہر ایک نصاب تین اسباق پر مشتمل ہے۔ بچے کہانیوں کے منظر دیکھیں گے، حمد و ثنا اور دعا میں شامل ہوں گے، اور تخلیقی کھیلوں اور سرگرمیوں کے ذریعے خدا کو جانیں گے۔
اسباق کا جائزہ
ایک صفحہ پر سبق کا خاکہ، جس میں ہر سرگرمی کے لیے ضروری سامان بھی شامل ہے۔
گفتگو کے لیے سوالات و جوابات
ہر سبق میں بائبل کی سچائیوں پر گفتگو کے لیے سوالات و جوابات۔
گزمو نوٹس
وہ باتیں جو بچے کلاس میں سیکھیں گے، اور آن لائن گیمز اور سرگرمیوں کی طرف رہنمائی۔
ایکٹیویٹی شیٹس
اضافی سرگرمیاں جو بچے خود بھی کر سکتے ہیں تاکہ سبق کے مقاصد پورے ہوں۔
سرگرمیاں
اس نصاب کے ذریعے بائبل کو بچوں کی زندگیوں میں لے کر آئیں
کرس، جوئے اور ان کے روبوٹ گزمو کے ساتھ بائبل کی سچائیوں کو دریافت کرنے کے ایڈونچر پر چلیں۔ گزمو اور اس کے دوست بتاتے ہیں کہ کس طرح ہر کہانی یسوع کو پیش کرتی ہے!
سپر بک دیکھیںTake GN Kids everywhere
Live TV, videos, games and kids' profiles in the free app.
